04:03 , 10 نومبر 2025
Watch Live

ٹک ٹاک لائیو کے دوران بیوٹی انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز قتل

میکسیکو میں سوشل میڈیا کی  بیوٹی انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو تھیں۔ واقعہ ریاست جالسکو کے شہر زاپوپان میں پیش آیا، جہاں 23 سالہ ویلےریا کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایک مسلح شخص اچانک سیلون میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کو "فیما سائیڈ” کے تحت شروع کر دیا ہے، جس کا مطلب ہے کسی خاتون کو جنس کی بنیاد پر قتل کرنا۔ یہ میکسیکو میں خواتین کے خلاف پرتشدد جرائم کی ایک حساس قانونی درجہ بندی ہے۔

ویلےریا لائیو اسٹریمنگ کے دوران ایک کھلونا ہاتھ میں تھامے بیٹھی تھیں اور کہہ رہی تھیں: "وہ آ رہے ہیں”۔ اس کے فوراً بعد ایک آواز آئی: "ہی ویلے؟” جس پر انہوں نے جواب دیا: "ہاں”۔ پھر اچانک ویڈیو کی آواز بند ہو گئی، اور کچھ ہی دیر بعد فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ اطلاعات کے مطابق، کسی خاتون نے لائیو اسٹریمنگ اچانک بند کر دی۔

ویلے ریا مارکیز سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھیں، ان کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ فالوورز تھے۔ قتل سے کچھ گھنٹے قبل انہوں نے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ایک اجنبی شخص قیمتی تحفہ دینے کے بہانے سیلون آیا تھا، جس سے وہ پریشان دکھائی دے رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION